حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ امینی کے انتقال کی خبر پر الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور کے مدیر حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید حمیدالحسن زیدی نےتعزیتی نامہ ارسال کیا ہے۔
نامہ کا متن اس طرح ہے:
اناللہ وانا الیہ راجعون
رمضان المبارک کی پہلی سحری کے لیے اٹھتے ہی انتھایی المناک خبر سننے کو ملی عالم اسلام کے بزرگ عالم دین آیت اللہ ابراہیم امینی نے ۹٥سال کی عمر میں انتقال فرمایا خداوند عالم انکی پاکیزہ روح پر رحمتیں نازل فرمائے دوران طالبعلمی قم مقدسہ کے مصلای قدس میں نماز جمعہ کے آپ کے مفصل خطبے آج بھی کانوں میں گونج رہے ہیں ایک طویل عرصہ تک حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا سے متصل مسجد اعظم میں نماز مغربین کی امامت فرمائی جس کے بعد تادیر بیٹھ عام لوگوں کے مسایل اور استخارہ کے لیے خنداں پیشانی سے حاضر رہنا آپ کا طرۂ امتیاز تھا۔ دوسال پہلے اربعین کی زیارت کے سفر کی توفیق کے موقعہ پر مسجد اعظم میں آپ کی اقتدا میں نماز کی سعادت پھر حاصل ہوئی۔
آیت اللہ امینی امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے شاگرد اور انقلاب اسلامی ایران کے عظیم پشت پناہ تھے رہبر معظم انقلاب مدظلہ کی ہمہ جہت حمایت آپ کی اعلیٰ بصیرت کی بہترین دلیل ہے۔
آپ مسلسل علمی سرگرمیوں میں مصروف رہے آپ کے علمی آثار کی تعداد بہت زیادہ ہے آپ کی ایک مشہور کتاب الگوھای فضیلت ہے جسمیں ایک حصہ میں امامت اور ولایت کے باریمیں جامع بحث ہے اور ایک حصہ
ائمہ معصومین علیھم السلام کی سوانح حیات ذکر ہوئی ہے خدا کا شکر ہے کہ حقیر کو اس کتاب کے ترجمہ کی سعادت حاصل ہے جو فضیلتوں کے نمونے کے نام سے سنہ ۲۰۰۴ میں سازمان مدارس و حوزہ ھای علمیہ ایران اور سنہ ۲۰۰٥ میں تنظیم المکاتب لکھنؤ سے شایع ہوئی ہے
اس کتاب کے ترجمہ کے وقت نماز مغربین کے بعد براہ راست ان کی خدمت میں پہونچ کر ترجمہ کی اجازت لی آپ نے نہایت خندہ پیشانی سے اجازت مرحمت فرمائی خداوند کریم ان کی گرانقدر علمی خدمات کو ان کےلیے زخیرہ آخرت قرار دے اور عالم اسلام میں اس عالم مجاہد کے سانحہ ارتحال سے جو خلا پیدا ہواہے اس کی از غیب تلافی فرمائے اور ہم تمام تشنگان علوم اھل بیت علیھم السلام کو علم و عمل کی ایسی توفیق سے نوازے جو رضائے پروردگار اور خوشنودی محمد و آل محمد علیہم السلام کا سبب بن کر زمانے کے امام عج کا سپاہی بننے کے لائق بنادے
اس عظیم مصیبت کےموقعہ پر امام عصر عج ارواحنا فداہ رہبر معظم انقلاب مدظلہ ملت شریف ایران اور مرحوم کے خانوادہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتاہوں
اللہم اغفر لہ واجعلہ عندک فی اعلیٰ علیین
سید حمیدالحسن زیدی
الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور
١رمضان ١۴۴١مطابق۲٥اپریل۲۰۲۰